حسین داؤد

چیئرمین

محترم شیئر ہولڈرز،

ہمارا یہ اعزاز ہے کہ 31 دسمبر 2019 کو ختم ہونے والے سال کے لئے آپ کو آپ کی کمپنی کی سالانہ رپورٹ پیش کریں۔ کمپنی پر آپ کا اعتماد اور بھروسہ مستقبل کے کاروباروں میں سرمایہ کاری کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔

ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آپ کی کمپنی کو اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک سرمایہ کار کمپنی کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ یہ آپ کی کمپنی کی نمو کی سمت میں ایک نمایاں تبدیلی ہے۔ ہمارا سفر ایک پرانے کم قیمت کھاد بنانے والے اور اسے مارکیٹ کرنے والے ادارے سے مستقبل کی معیشت میں سرمایہ کاری کرنے والے ادارے کی شکل میں ترقی کر گیا ہے۔

بورڈ نے اپنے سرمایہ کاری کے فلسفے کی بنیاد کے طور پر آپ کی کمپنی کے ایسے رہنما اصولوں کو فروغ دیا جس میں کاروباری شخصیت، نمو اور جدت پذیر ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے۔ رہنما اصول، ایک عالمی نقطہ نظر کو قبول کرتے ہوئے، پاکستان کی تعلیمی اور معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے رہنما اصولوں کے اطلاق میں کامیابی کیلئے ہم نے انسانی ترقی کو اپنی تنظیم کا بنیادی اصول بنایا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی کمپنی کے پاس موجود انتہائی قابل افراد کی مدد سے کامیابی کا بہترین موقع ملے گا۔ یہ وہ لوگ ہیں جو انتہائی پیشہ ور ہونے کے ساتھ اچھے اخلاق اور بہترین کردار کے مالک بھی ہیں۔

اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ میں ہماری سرمایہ کاری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور ہم بہترین ا قدار اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مستقل کوشش کرتے ہیں۔ بورڈ یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ آپ کی کمپنی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 25 بہترین کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس کامیابی کے لئے بورڈ چیف ایگزیکٹو، ان کی ٹیم اور تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

مزید یہ کہ، یہ ہمارا اعزاز ہے کہ آپ کی کمپنی کی سمت کے تعین میں بورڈ کے غیر معمولی کردار کی تعریف کریں۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کا بورڈ آف ڈائریکٹرز انتظامیہ کو ہدایت دے کر قابل ستائش کام کر رہا ہے۔ کرونا وائرس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جارہے ہیں اور اس کے نتیجے میں عالمی اور پاکستان معیشتوں پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوں گے، جس سے مستقبل کے نا قابل ِ یقین حد تک مشکل ہونے کی توقع ہے۔ اس طرح کے مشکل ماحول میں، ہم اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرکے اپنے ذمے اپنی قوم کی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔ تاہم، ہم خاص طور پر اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

آخر میں، برائے مہربانی آپ کی کمپنی پر آپ کے مسلسل اعتماد اور بھروسے کے لئے ہمارا پر خلوص شکریہ قبول کریں۔

حسین داؤد شہزادہ داؤد
چیئرمین وائس چیئرمین
 
گورننس

بورڈ آف ڈائریکٹرز

  • حسین داؤد
    چیئرمین
    گورننس

    حسین داؤد

    چیئرمین

    حسین داؤد چیئرمین   حسین داؤد اپریل 1974 میں بورڈ میں شامل ہوئے۔   حسین داؤد نے داؤد ہرکولیس گروپ اور اس کے سرمایہ کاریوں کو گذشتہ 50 سالوں سے اس مقصد اور نظر کے ساتھ چلایا کہ ایسے شعبوں میں قابل ذکر حصہ ڈالا جائے جو معیشت اور معاشرے کی ترقی میں اہم ہیں۔ حسین داؤد اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے ہیں اور ملک کے اہم مسائل کے حل پر بھی غور کرتے ہیں۔ ان کی زیر نگرانی اینگرو کمپنی، پاکستان میں کام کرنے کی خواہشمند دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کی اولین ترجیح بن کر ابھری۔   انسانی ترقی کے لئے پرعزم، حسین داؤد، داؤد فاؤنڈیشن (ٹی ڈی ایف) کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں شامل ہیں۔ 1962 میں قائم شدہ، ٹی ڈی ایف رسمی وغیر رسمی تعلیم کے کیلئے  دو طرفہ انٹرایکٹو جگہوں کی تعمیر میں کوشاں ہے، جن کے ذریعےاجتماعی تبدیلی پیدا کی جا سکے۔ حسین داؤد کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (کے ایس بی ایل) کے بورڈ آف گورنرز کے بانی اور چیئرمین ہیں، جو کہ کامیاب رہنمائِ کی تربیت گاہ اورایک گریجویٹ مینجمنٹ اسکول ہے ۔ وہ 1992 سے ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے ممبر ہیں اور انہیں جمہوریہ اٹلی کی جانب  سے2008 میں “Ufficiale Ordine Al merito della Repubblica Italiana” ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔   حسین داؤد نے امریکہ کی کیلوگ اسکول آف مینجمنٹ، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور برطانیہ کے شیفیلڈ یونیورسٹی سے میٹالرجی (Metallurgy) میں گریجویٹ کیا۔
  • شہزادہ داؤد
    وائس چیئرمین
    گورننس

    شہزادہ داؤد

    وائس چیئرمین

    شہزادہ داؤد نے مئی 1996میں بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

    گذشتہ 24برسوں سے شہزادہ داؤد کارپوریٹ گورننس، پاکستان میں صنعتوں کی بحالی اور اصلاحات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔وہ ٹیکسٹائل، فرٹیلائزر اور توانائی کے میدان میں مختلف پبلک لسٹڈ کمپنیوں کے حصول اور ادغام کے سلسلے میں جدت پر مبنی مواقع کو کامیابی سے استعمال کر تے ہوئے ترقی اور کامیابی حاصل کرنے میں کمال رکھتے ہیں۔

    شہزادہ صاحب داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے وائس چیئر مین ہیں۔وہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ اور داؤد لارنس پور لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔ اس وقت وہ اینگرو ڈیجیٹل اور ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز، جو کہ انٹر پرائز ٹیکنالوجی سروس فرم ہے، کے چیئر مین ہیں۔ان کمپنیز کا مقصد صنعتوں میں انٹر نیٹ کے استعمال کے ذریعے تبدیلی لانا ہے۔

    داؤد فاؤنڈیشن اور اینگرو فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ہونے کے ناتے،انسانی فلاح و بہبود کیلئے ان کا رجحان تعلیمی اقدامات کی سپورٹ کی طرف ہے۔ شہزادہ داؤد پرنس ٹرسٹ انٹر نیشنل کے گلوبل ایڈوائزری بورڈ کے رکن بھی ہیں، اس ٹرسٹ کا وژن ہے کہ ہر نوجوان کو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا ایک موقع ضرور ملنا چاہیئے۔ شہزادہ داؤد نے فلا ڈیلفیا یونیورسٹی امریکہ سے گلوبل ٹیکسٹائل مارکیٹنگ میں ایم ایس سی، جبکہ بکنگھم یونیورسٹی یو کے سے ایل ایل بی کیا ہے۔

  • سبرینا داؤد
    ڈائریکٹر
    گورننس

    سبرینا داؤد

    ڈائریکٹر

    سبرینہ داؤد نے اپریل2014میں بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

    وہ داؤد فاؤنڈیشن کی سی ای او ہیں، جو کہ تعلیم اور غیر روایتی ہنر اور مواقع کے میدان میں کام کرنے والا ایک فلاحی ادارہ ہے۔وہ اینگرو فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی بھی ہیں۔سبرینہ تعلیم کے میدان میں کئی اداروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ ان اداروں میں داؤد پبلک اسکول، جو گذشتہ30برس سے 2500سے زائد طالبات کو او اور اے لیول کی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

    وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)کے نیشنل مینجمنٹ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز اور کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ کے بورڈ آف گورنرز کی رکن بھی ہیں۔ انہوں نے میڈیکل انتھراپولوجی میں یونیورسٹی کالج لندن سے ایم ایس سی اور لندن اسکول آف اکنامکس سے انتھراپولوجی اور لاء میں بی اے کیاہے۔

  • پرویز غیاث
    ڈائریکٹر
    گورننس

    پرویز غیاث

    ڈائریکٹر

    پرویز غیاث نے مارچ 2010 میں بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

    وہ جنوری 2017سے حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر اور ہاؤس آف حبیب کے وائس چیئر مین آٹو موٹیو ہیں۔ حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن میں شمولیت سے پہلے اگست 2005 سے دسمبر2016 تک پرویز غیاث انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہے ہیں۔

    وہ شیل پاکستان کے بورڈ کے آزاد ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ پرویز غیاث انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اِن انگلینڈ اینڈ ویلز کے فیلو ہیں اور اکنامکس اور اسٹیٹیسٹکس میں بیچلرز ڈگری ہولڈر ہیں۔

  • شبیر حسین ہاشمی
    ڈائریکٹر
    گورننس

    شبیر حسین ہاشمی

    ڈائریکٹر

    شبیر حسین ہاشمی نے ستمبر 2015میں بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔وہ داؤد لارنس پور لمیٹڈ اور اینگرو پاور جن قادر پور لمیٹڈ کے بورڈز کے آزاد ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔وہ دی ہیلپ کیئر سوسائٹی کے بورڈ آف گورنرز میں بھی شامل ہیں جو لاہور میں مستحق بچوں کیلئے K-12اسکول کا انتظام دیکھتی ہے۔۔

    شبیر حسین ہاشمی صاحب کو پروجیکٹ فنانسنگ اور پرائیوٹ ایکویٹی کا 30سالہ تجربہ ہے۔اپنے سابقہ تجربے میں شبیر حسین ہاشمی کو بطور CDC/Actisنامزد کنندہ 24بورڈ ڈائریکٹر شپس جبکہ 11آزاد بورڈ ڈائریکٹر شپس کا تجربہ ہے۔

    ایگزیکٹو کردار میں شبیر حسین ہاشمی صاحب نے ایکٹس کیپیٹل میں پاکستانی آپریشنز کی قیادت کی، جوابھرتی ہوئی مارکیٹس میں سب سے بڑے پرائیوٹ ایکویٹی انویسٹرز ہیں۔ایکٹس سے قبل وہ پاکستان اوبنگلہ دیش میں سی ڈی سی گروپ کے وسیع علاقائی پورٹ فولیو کے ذمہ دار تھے۔ان کا یو ایس ایڈ سے طویل تعلق رہا ہے جبکہ کچھ وقت کیلئے پاکستان میں بالخصوص توانائی سیکٹر کی پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے میدان میں ورلڈ بینک کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ شبیر ہاشمی داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان سے گریجویٹ انجینئر ہیں جبکہ جے ایف کینیڈی یونیورسٹی امریکہ سے ایم بی اے ڈگری ہولڈر ہیں۔

  • عمران سعید
    ڈائریکٹر
    گورننس

    عمران سعید

    ڈائریکٹر

    عمران سعید نے اپریل2018میں بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

    وہ ایم آئی ٹی سلوان اسکول آف مینجمنٹ میں انٹر پرینؤر شپ اور انوویشن فیکلٹی میں بطور جزو وقتی ٹیچر پڑھاتے ہیں۔ایم آئی ٹی انٹر پرائز فورم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہوں نے سینٹرل امریکہ اور جنوبی ایشیا کے لئے انٹر پرینئیورئل ایکو سسٹمز کا آغاز کیا اور انہیں مکمل کیا۔


    عمران سعید ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے شریک بانی بھی ہیں، جوکہ عالمی سطح پر خواندگی کا غیر منافع بخش ادارہ ہے جہاں ٹیکنالوجی کے مسلسل اور باقاعدہ استعمال سے دنیا بھر میں بچے پڑھنا، لکھنا اور ریاضی کے سوالات حل کرنا سیکھتے ہیں۔ وہ OPEN کے بانی گلوبل پریزیڈنٹ ہیں جو کہ دنیا بھر میں پاکستان کی سب سے بڑی انٹر پرینؤر شپ اور لیڈر شپ آرگنائزیشن ہے۔


    قبل ازیں عمران سعید نے NTTڈیٹا کا آغاز کیا اور اس کی ڈیجیٹل پریکٹس کے سربراہ رہے۔یہاں وہ 7000افراد پر مشتمل ٹیکنالوجی کنسلٹنگ آرگنائزیشن کے سربراہ رہے۔کین سے قبل عمران سعید 13سال تک انٹر پرینئیور رہے۔ اس دوران انہوں سے کامیابی سے 2 سافٹ ویئر پروڈکٹ اور سروسز کمپنیوں کا آغاز کیا۔ اوپن انوائرنمنٹ جو بعد ازاں IPOبنی اور اس کے بعد نیٹ نیو مینا (2005میں کین کو فروخت کی گئی)۔ انٹرنیٹ سیکیوریٹی ٹیکنالوجی میں ان کا ایک پیٹنٹ بھی ہے جو انہوں نے سٹی بینک کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ کمپیوٹر ورلڈ نے انہیں 2013کیلئے سرکردہ 100آئی ٹی لیڈرز میں شامل کیا۔ پاکستان میں گورننس کے رولز میں، جناب عمران سعید اس وقت کراچی ایجوکیشن انیشی ایٹو بورڈ اور اس سے قبل پہلے اینگرو کارپوریشن کے بورڈ میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔


    عمران سعید نے براؤن یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی انڈر گریجویٹ ڈگری حاصل کی جبکہ ہاؤرڈ یونیورسٹی سے بزنس میں پوسٹ گریجویشن کیا۔

  • محمد شمعون چوہدری
    چیف ایگزیکٹو آفیسر
    گورننس

    محمد شمعون چوہدری

    چیف ایگزیکٹو آفیسر

    محمد شمعون چوہدری یکم جنوری 2022 سے داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ مسٹر چوہدری نے 2018 میں کمپنی میں بطور CFO شمولیت اختیار کی۔ وہ فی الحال داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ، داؤد لارنس پور لمیٹڈ، ایمپرک AI (پرائیویٹ) کے بورڈز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لمیٹڈ، ان باکس ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور پیبلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ۔

    مسٹر چودھری کے پاس مالیاتی شعبے میں 27 سال سے زیادہ ترقی پسند اور متنوع تجربہ ہے، بشمول مالیاتی کنٹرول اور گورننس۔ مسٹر چوہدری نے پاکستان میں کارپوریٹ فنانس اور ایڈوائزری کے اندر سرمایہ کاری بینکنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ ابھرتی ہوئی منڈیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے فنڈز کو فہرست میں شامل ایکوئٹی فروخت کرتے ہوئے نیویارک چلا گیا۔ اس کے بعد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کی مدد کرتے ہوئے، ترقیاتی مالیات کی طرف منتقل ہونا۔ اس دوران، مسٹر چودھری نے حکومتی اور پالیسی کی سطح، صنعتی شعبے اور انفرادی اداروں کے ساتھ کام کیا۔ وہ بارہ سال تک جی سی سی کے علاقے میں رہا، بنیادی طور پر اسلامی سرمایہ کاری، اثاثہ جات کے انتظام اور مالیاتی کنٹرول میں کام کیا۔

    مسٹر چودھری کو عالمی سطح پر پرائیویٹ ایکویٹی اور رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری کا انتظام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور سرمایہ کاری کی مصنوعات کی ساخت اور ترقی اور اثاثہ جات کے انتظام میں قابل ذکر مہارت ہے۔ مسٹر چودھری نے برطانیہ، امریکہ، یورپی یونین، ساؤتھ ایسٹ ایشیا، اور جی سی سی خطے میں کامیابی سے سرمایہ کاری کا انتظام کیا ہے۔

    مسٹر چوہدری LUMS میں ایک منسلک فیکلٹی تھے اور انہوں نے لندن بزنس اسکول سے فنانس میں ماسٹر اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) سے MBA کیا ہے۔

قیادت

ٹیم سے ملو

  • کامران حنیف جنگڈا
    چیف فنانشل آفیسر
    قیادت

    کامران حنیف جنگڈا

    چیف فنانشل آفیسر

    کامران حنیف جانگڑا کی یکم جنوری ؁۲۲۰۲ء کو چیف فائنانشل آفیسر (سی ایف او)کے طور پر تقرری ہوئی۔ آپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے دس سال سے زائد کے پیشہ ورانہ تجربے کے حامل ہیں۔ آپ ؁۷۱۰۲ء میں داؤد ہرکیولیس کارپوریشن میں فائنانس منیجر کے طور پر شامل ہوئے ، اور تب سے مختلف عہدوں پر فائز رہے جن میں سے حالیہ ترین فائنانشل کنٹرولر اور اِن باکس ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے سی ایف او کا اضافی عہدہ بھی شامل ہے۔ اس دوران آپ نے کمپنی کی اکاؤنٹنگ پالیسیوں، مالیات اور انتظام میں خدمات انجام دی ہیں اور اِن باکس کے کاروبار کی قابلِ ذکر بحالی میں معنی خیز کردار ادا کیا ہے۔

  • عاصم اخوند
    کمپنی سیکریٹری
    قیادت

    عاصم اخوند

    کمپنی سیکریٹری

    عاصم اخوند

    عاصم ایچ اخوند داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ کے کمپنی سکریٹری ہیں۔ کمپنی سیکریٹری کی ذمہ داریوں کے علاوہ، وہ ڈی ایچ کارپوریشن کے قانونی اَمور بھی سنبھال رہے ہیں۔انہوں نے جنوری2019میں کمپنی میں شمولیت اختیار کی۔۔ کمپنی میں شمولیت سے قبل، انہوں نے پاکستان میں اہم قانونی کمپنیوں میں بطور وکیل خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے لندن یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ سندھ اور کراچی بار کونسلوں کے ممبر ہونے کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ سیکرٹریز آف پاکستان کے ممبر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

    مسٹر اخوند نے ایف ایم سی جی، سرمایہ کاری، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلز بشمول قانونی، تعمیل اور کمپنی کے سیکریٹری کرداروں میں سینئر عہدوں پر متعدد صنعتوں کے ساتھ متنوع تجربہ کیا ہے۔ انہیں مختلف انڈسٹریز جیسے FMCG، انویسٹمنٹ، آئل اینڈ گیس اور فارما میں لیگل، کمپلائنس اور کمپنی سیکریٹری کے رول میں مختلف سینئر پوزیشنز پر کام کا تجربہ ہے۔

  • محمد علی فاروق
    انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ
    قیادت

    محمد علی فاروق

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ

    محمد علی فاروق ایک آئی ٹی پروفیشنل ہیں جن کا آئی ٹی فیلڈ میں 15 سال سے زیادہ کام کا تجربہ ہے۔ وہ ایک مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہے، جس کے پاس آئی ٹی سیکیورٹی آلات، سوئچنگ، روٹنگ، وائرلیس، IP/PBX، PMP، وغیرہ میں بہت سے سرٹیفیکیشن ہیں۔ فی الحال، علی فاروق داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور رہنما ہیں۔ جناب علی فاروق اگست 1996 سے اس گروپ کے ساتھ ہیں۔ ان کی مجموعی ذمہ داریوں میں تکنیکی اور معاون آپریشنز، ڈومین مینجمنٹ، میلنگ اور میسجنگ ایڈمنسٹریشن، ڈیٹا سٹوریج سروس ایڈمنسٹریشن، آئی ٹی ٹیم کا انتظام، کاروباری اہداف کے حصول کے لیے ٹریک ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کی نگرانی کرنا ہے۔ سیکورٹی کے خطرات کو کم کریں اور صارف کی اطمینان میں اضافہ کریں۔ ان کی خدمات گروپ سے وابستہ کمپنیوں میں پھیلی ہوئی ہیں جہاں وہ بغیر کسی رکاوٹ کے آئی ٹی انفراسٹرکچر، آپریشنز اور سپورٹ سروسز کو یقینی بناتا ہے۔ علی فاروق اپنے فارغ وقت میں تفریح ​​کے لیے کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں اور انہیں تھیٹر کا شوق ہے۔ وہ اداکاری سے محبت کرتا ہے اور آرٹس کونسل، کراچی، پی اے سی سی کراچی، وغیرہ میں منعقد ہونے والے بہت سے ڈراموں میں حصہ لے چکا ہے۔
  • امجد علی
    انٹرنل آڈٹ ہیڈ
    قیادت

    امجد علی

    انٹرنل آڈٹ ہیڈ

    امجد علی

    امجد علی تجربہ کار آڈٹ پروفیشنل ہیں، انہیں فیلڈ میں 16 سال سے زیادہ کام کا تجربہ ہے۔ اس وقت وہ انٹرنل آڈٹ ہیڈ اور سکریٹری بورڈ آڈٹ کمیٹی (بی اے سی) کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، وہ داؤد ہرکولیس کارپوریشن میں انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں۔ مسٹر علی جون 2010 سے گروپ کے ساتھ ہیں۔ حکمت عملی اور آپریشنل اہداف کے حصول میں انتظامیہ کی مدد کرتے ہوئے، وہ انٹرنل کنٹرولز کی اہلیت اور آپریشنل طور پر ان کے مؤثر ہونے کی بی اے سی کو ضمانت بھی ہیں۔ مسٹر علی کمپنی کے ضابطہ اخلاق اور اس سے متعلقہ تمام پالیسیوں کے نفاذ کیلئے محرک شخصیت کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ وہ وسل بلوئنگ میکانزم کے فوکل پرسن بھی ہیں۔ وہ گروپ کی خصوصی مصروفیات میں بھی شامل رہے ہیں۔ پی ڈبلیو سی پاکستان کے ساتھ اپنی سابقہ وابستگی میں کچھ اہم نام پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، سول ایوی ایشن اتھارٹی جیسے اداروں کے ہیں جہاں انہوں نے جامع انٹرنل آڈٹ اور کمپلائنس رپورٹس تیار کی ہیں۔ وہ تفریح کیلئے ٹیبل ٹینس کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ وہ ایچ بی آر اور انٹرپرینیور کی لیڈر شپ، عمومی انتظام اور انٹرپرینیورشپ سے متعلق مضامین پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ انہیں سچی کہانیوں پر مبنی انسپائریشنل فلمیں دیکھنے کا بھی شوق ہے۔

قانونی مشیر:

:محترمہ. حیدروموٹا بی این آر اینڈ کمپنی
(بیرسٹرس قانون)

آڈیٹر:

:محترمہ. اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ